21 جنوری 2014 - 20:30
نائب وزیر خارجہ: جنیوا سمجھوتے پر عمل درآمد کے حوالے سے مرکز قائم

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار نے جنیوا سمجھوتے کے دائرے میں گروپ پانچ ایک کی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے ایران کی وزارت خارجہ میں ایک سیکریٹریئیٹ کی تشکیل کی خبر دی ہے۔

ابنا: ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار"سید عباس عراقچی" نے آج کہا ہے کہ مشترکہ اقدام کے پروگراموں پر عمل درآمد سے مربوط سمجھوتوں کو آگے بڑھانے کے لئے ، ایران کی وزارت خارجہ میں ایک سیکریٹریئیٹ قائم کردیا گیا ہے تاکہ گروپ پانچ جمع ایک کے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے حوالے سے نگرانی کی جائے۔"سید عباس عراقچی" نے کہا جنیوا سمجھوتے کی شقوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ اتوار کو ایران کی وزارت خارجہ میں ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ یادرہے کہ 20 جنوری سے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر عمل درآمد کے حوالے سے پہلا قدم اٹھالیا گیا ہے۔

.......

/169